پی پی 107 سے تحریک انصاف کی فتح عمران خان کے موقف کی اخلاقی جیت ہے۔ عبد العلیم خان

PTI

PTI

لاہور : پنڈی بھٹیاں کی تاریخی فتخ ہماری احتجاجی تحریک کیلئے معاون ومدگار ثابت ہو گی ۔پی ۔پی 107 سے تحریک انصاف کی فتخ درحقیقت عمران خان کے موقف کی اخلاقی فتح ہے ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے گلبرگ میں واقع پاکستان تحریک انصاف لاہور کے دفتر میں لاہور تنظیم اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ایک بڑی کامیابی کا جشن مل کر منا رہے ہیں اور و ہ دن دور نہیں جب پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے جدید دنیا کا اہم ترین حصہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر پہلے ہی نتائج سے واقف ہوچکے تھے کارکنوں نے دھاندلی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے روکا اور اگر ملک بھر میں فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہو جائے تو پاکستان بھر سے ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کیلئے لاہور سے جانے والا جلوس لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس تھا جو کسی دوسرے ضلع میں شرکت کیلئے روانہ ہوا یہ ایک تاریخی جلوس تھا اور ہماری تحریک ہر گھر میں پہنچ چکی ہے سیالکوٹ میں ہونے والا جلسہ فیصل آباد سے کہیں بڑا ہو گا۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعہ کی مذمتی قرار داد بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ” آج کایہ اجلاس قرارداد پیش کرتا ہے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی ایم پی اے سلمی بٹ کے غیر اخلاقی رویے پر شدیداحتجاج کرتے ہیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ نون کے سپیکربننے کے بجائے پنجاب اسمبلی کے سپیکر بنیں اور پنجاب اسمبلی کے ماحول کو قانون سازی کیلئے سازگار بنائیں اس غیر اخلاقی حرکت پر سلمی بٹ کی رکنیت پنجاب اسمبلی سے ختم کی جائے ” اس موقع پر شعیب صدیقی صدر حامد معراج سردار کامل عمر میاں اسلم اقبال جمشید اقبال چیمہ میاں جاوید علی میاں افتخارفرخ جاوید مون شیخ عامر میا ں طارق یاسر بٹ میاں یامین ٹیپو مہر واجد جمشید بٹ رانا شہزاد سہیل سردار نوشیل بدر ڈاکٹر زرقا نیلم اشرف عائشہ چوہدری ڈاکٹر جوہریہ ثانیہ کامران کے علاوہ ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔