عوام کی منتخب حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، غلام دستگیر خان

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، نواز شریف پانچ سال میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے،مسترد شدگان کے جمہوریت مخالف کسی اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی بقا ء کی جنگ لڑ رہی ہے اور آنے والی نسلوں کے خوشحال اور روشن مستقبل کے لئے غیر معمولی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے نندی پور پاور پراجیکٹ جو کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ادھورا رہ گیا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت کی کمٹمنٹ ،دیانتداری اور اہلیت کی بدولت آج چند ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل ہوکر عوام کے سامنے ہے اور آج میاں نواز شریف اس کا افتتاح کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں عوام کے ٹھکرائے ہوئے سیاسی بے روزگاروں کے نام نہاد اتحادوں کی کوئی اہمیت نہیں یہ عناصر ایک مدت سے اپنی ضمیر فروشی کی دوکان سجائے بیٹھے ہیں لیکن نواز شریف انکے کسی سودے کے خریدار نہیں ہیں،اس موقع سابق مئیر غلام قادر خان، سینئر نائب صدر ضلع چوہدری یوسف سندھو، سٹی صدر عامر اکرام بٹ ،حافظ کاشف جاوید،خالد پرویز ڈار، عمر جاوید بٹ ،ماما شہباز،راشد گجر،ایس ایم آصف ،ناصر نواب دین،سفیان قیصر بٹ،ندیم انصاری ،ذوالفقار بٹ،بائو مالک نذیر بھی موجود تھے۔