زیرتعمیر کمرشل پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ بھڑک اٹھی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں زیر تعمیر کمرشل پلازہ میں شارٹ سرکٹ کیوجہ سے شٹرنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مشینری اور انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر بہت جلد قابو پالیا گیا۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ کا سبب بجلی کا شارٹ سرکٹ بیان کیا جاتا ہے۔ موقع پر موجود انتظامیہ اور مزدوروں کی بروقت کارروائی نے آگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، تھوڑی دیر بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔