مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں عدالتی بیلف نے سی آئی اے کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر محبوس 4 افراد کو بازیاب کرا لیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر، عدالتی بیلف نے سیت پور میں بنائی گئی سی آئی اے پولیس کی نجی جیل پر چھاپہ مارا۔
نجی جیل میں 4 افراد کو زنجیروں کے ذریعے چارپائیوں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ یہ نجی جیل ماما عاشق نامی مقامی زمیندار کی کوٹھی میں بنائی گئی تھی جہاں جدید اسلحہ بھی موجود تھا۔
بیلف نے ایک شخص کو بازیاب کرا لیا جبکہ دیگر تین افراد کو پولیس نے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔ نجی جیل کے نگراں ای آئی اللہ بخش تھہیم اور دیگر اہلکاروں کو آج عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔