کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کردیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن مزدور میں گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کر دیا گیا جن میں میاں، بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

رات گئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع گلشن مزدور میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جن میں میاں، بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گھر میں گھس کر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کا جوان تھا۔ پولیس نے جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم شواہد اکٹھا کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔