بہاولپور سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی لاش بہاول پور میں ماڑی شیخ شجرا کے علاقے سے ملی ہے۔

خاتون کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لیے سمہ سٹہ کے اسپتال منتقل کردیا ہے۔