پشاور میں‌ شدید بارشیں،گاڑی نالے میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ، چار افراد زخمی

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) شدید بارشوں کے باعث پشاور میں برساتی نالہ بپھر گیا ، پی اے ایف روڈ پر گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہو گئی، گاڑی نالے میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ سے پشاور آنےو الی مسافر گاڑی کو پی اے ایف روڈ پر واقع باڑہ پل کے قریب حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی برساتی نالے میں جا گری جس سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا تاہم ہسپتال میں ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لا سکا اور دم توڑ گیا ۔ دوسری طرف امدادی ٹیموں نے گاڑی کو برساتی نالے سے نکال لیا ہے۔