معاشرتی مسائل کی نشاندہی کیلیے آرٹ فلمیں بنانی چاہئیں، شان

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان نے کہا کہ ہمیں کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے جس میں ہم موجودہ معاشرتی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہ عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ماضی میں ہم نے بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمایہ برباد کیا، اسی لیے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔

میرا جی چاہتا ہے کہ میں بھی کسی آرٹ فلم میں کام کروں کیونکہ ایسی فلموں میں پرفارمنس کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جدید دور میں ہمیں مذہب کے حوالے سے معلومات کی بہت کمی ہے۔