جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر عدم استحکام کا شکار

Dollar

Dollar

ٹوکیو (جیوڈیسک) ایشیاء کی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر جاپانی ین کے مقابلے عدم استحکام کا شکار رہا تاہم دوسری بڑی ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

ٹوکیو مڈ ڈے ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 101.51 ین رہی جو کہ نیو یارک ٹریڈ میں 101.78 ین پر بند ہوئی۔ یورو کی شرح تبادلہ 1.3604 ڈالر اور 138,12 ین رہی جو کہ نیو یارک ٹریڈ میں 1.3601ڈالر اور 138.44 ین پر بند ہوئی تھی۔ ڈالر جاپانی برآمد کنندگان کی طرف سے فروخت میں تیزی کی وجہ سے دباؤ کاشکار رہا۔