لیہ (ایم آر ملک )50 کروڑ کی کثیر لاگت سے لیہ سوئی گیس پراجیکٹ 5 فیز میں منظور کرایا ،پیٹریاٹ میں محض سوئی گیس منصوبہ لانے کیلئے شامل ہوا ،افتخار چوہدری کی سربراہی میں عدلیہ اور جیو نے پی پی کو عوامی عدالت میں مجرم ثابت کرنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کیں الیکشن 2013 میں بدترین دھاندلی کاہدائت کار افتخار چوہدری تھا جس نے فخرو بھائی کے اختیارات اپنی دسترس میں لیکر خلیل الرحمان رمدے کے آر اوز کو استعمال کیا نواز لیگ ضیاکی پیداوار موجودہ حالات کا ذمہ دار جنرل ضیا ہے۔
مشرف نہیں جنوبی پنجاب میں اُس وقت خوشحالی آئے گی جب یہ علیحدہ یونٹ بنے گا میاں برادارن کے نزدیک ٹریڈ مارک کو ووٹ ملے جب تک ٹریڈ مارک کو ووٹ ملیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے حکومت کی گُڈ ویل پہلے سال میں ختم ہوچکی ہے سابق ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ملک نیاز احمد جکھڑ کا خبریں کو تفصیلی انٹرویو گزشتہ روز روزنامہ خبریں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ملک نیاز احمد جکھڑ نے بتایا کہ پیٹریاٹ میں شمولیت اور اپنے سیاسی کیریئر کو دائو پہ لگانے کا فیصلہ محض ضلع لیہ کے عوام کے مفاد میں کیا جس کا پس منظر 50کروڑ کی کثیر لاگت سے سوئی گیس کا منصوبہ تھا ُپیٹریاٹ کے چیئرمین رائو سکندر مرحوم ،فیصل صالح حیات ،نوریز شکور کے ساتھ ملکر وزیر اعظم جمالی سے یہ منصوبہ منظور کرایا جس کا افتتاح اُس وقت کے وفاقی وزیر پیٹرولیم نوریز شکور نے کیا جب اُن سے کہا گیا کہ پانچ فیز پر مشتمل منصوبہ سست روی کا شکار ہے
تو اُن کا موقف تھا کہ میرے بعد آنے والے نمائندہ کی ناہلی ہے کہ ابھی تک لیہ شہر کے عوام تک اس کی ترسیل ممکن نہیں ہو سکی پہلا فیز ریلوے لائن تا جی پی او لیہ تھا دوسرا فیز اسلم موڑ تا ریلوے لائن جبکہ تیسرا فیز اسلم موڑ تا عید گاہ بعد ازاں دیگر دو فیزز مکمل ہونا تھے جو ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے اس کی بڑی وجہ مقامی نمائندہ کی سستی اور کاہلی ہے اس کام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی کارکردگی کو فعال بنانا پڑتا ہے لیہ سوئی گیس پراجیکٹ میں کوٹ سلطان شہر بھی شامل تھا آج شہری سطح پر سوئی گیس کے حوالے سے کم پریشر کی شکایات زبان زد عام ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہماری لائن میں نقب لگائی گئی احسان پور ،چوک سرور شہید ،اور دائرہ دین پناہ کو ہماری لائن سے سوئی گیس فراہم کی گئی اس میں بھی ہمارے نمائندے کی نااہلیت ہے۔
ملک میں گیس کے بحران پر اُنہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تہران سے کوئٹہ تک لائن آرہی ہے مگر منصوبہ پر کام شروع نہیں ہو سکا الجزائر ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا ملک ہے سپین چالیس سال قبل جبرالٹر سے گیس لیکر گیا موجودہ دور میڈیا کا دور ہے جیو اور افتخا ر محمد چوہدری کی سر براہی میں عدلیہ نے پیپلزپا رٹی کو عوامی عدالت مجرم ثا بت کرنے کے لیے تما م توانائیا ں صر ف کیں جبکہ الیکشن 2013 میں افتخا ر محمد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے اختیا رات اپنی دسترس میں لے کر خلیل الرحما ن رمدے کے ذریعے آروزکو بلا کر پا بند کیا۔
انہو ں نے کہا کہ 2002 کے الیکشن میں حلقہ NA182 میں ایک لا کھ چون ہزار ووٹ کا سٹ ہو ئے جبکہ 2008 کے الیکشن ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ووٹ کا سٹ ہو ئے مگر 2013 کے الیکشن میں دو لا کھ اسی ہزار کا سٹ ہو ئے اتنا زیا دہ ووٹ کا سٹ نہیں ہو ا اسے آپ مبینہ دھا ندلی کہ سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ موجودہ حا لات جنرل ضیا ء کی پیداوار ہیں ان حالا ت کا ذمہ دار مشرف کو نہیں کہا جا سکتا ۔جنو بی پنجا ب صوبے کے حوالے سے ملک نیا ز احمد جکھڑنے اپنا نقطہ نظر یو ں بیا ن کیا کہ متحدہ ہندوستا ن کی تقسیم کے بعد پنجا ب دو حصو ں میں تقسیم ہو ا مشرقی پنجا ب بھا رت کے حصہ میں آیا جبکہ مغربی پنجاب وطن عزیز کے حصہ میں آیا اب بھارت نے پنجاب کو تین صوبائی یونٹس میں تقسیم کر لیا جبکہ ہم اس وقت گیارہ کروڑ آبادی والے صوبہ کو لیکر بیٹھے ہیں پھر یہی نہیں میاں برادارن صرف لاہور کے حکمران ہیں اور جنوبی پنجاب کے تمام وسائل لاہور پر صرف ہو رہے ہیں اسے انتظامی طور پر بھی چلانا ممکن نہیں۔
ہمار ے بچوں کو لارنس کالج ،عالمگیر کالج اور ایچی سن کالج میں داخلہ نہیں ملتا انٹری ٹسٹ کی قباحت بھی جنوبی پنجاب کے پسماندہ خطہ کیلئے ہے ٹریڈمارک کو جب تک ووٹ ملیں گے اُس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے۔