کچھ لوگ جمہوریت کاخاتمہ چاہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں، اداروں کے درمیان تناوٴ کا نقصان جمہوریت کوہی ہوگا، حکومتیں بنانا اور گرانا صرف عوام کا اختیار ہے۔

سراج الحق لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اداروں کے درمیان تناوٴ کا نقصان جمہوریت کو ہوگا، حکومتیں بنانا اور گرانا صرف عوام کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر لندن میں بیٹھ کر لندن کے مسائل پر بات ہوسکتی ہے ملکی مسائل پر نہیں۔ سراج الحق نے آئندہ بجٹ میں کراچی اور قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ علیحدہ 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے قبائلی عوام افغانستان کا رخ کررہے ہیں جو پاکستان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔