راولپنڈی (جیوڈیسک) راجا اکرم کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے دو بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ راولپنڈی کے تلسہ روڈ پر واقع راجا اکرم کالونی کے ایک گھر میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں کے قتل کی اطلاع پر ریسکیو رضاکار اور پولیس موقع پر پہنچی۔
تو انہوں نے دیکھا کہ دو بچوں کو بےہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ہے جبکہ قریب ہی ان کی ماں کی بھی لاش موجود تھی۔ ریسکیو حکام نے تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ ماں نے ہی پہلے اپنے بچوں کا قتل کیا اور بعد میں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور خاتون کے لواحقین کے بارے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔