وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

رائیونڈ (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے رائیونڈمیں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، آئندہ بجٹ اور فرزانہ قتل کیس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اعلیٰ پولیس حکام پر مشتمل ایک ٹیم فرزانہ قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے۔ آئندہ بجٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ عوام کوبجٹ میں خوشخبری دے۔

عوامی بجٹ لائیں گے جس میں مزدوروں کو ریلیف ملے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ جس طرح ان کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہے، بہت جلد پنجاب کو دنیا میں منفرد مقام دلائیں گے۔