آپریشن کراچی کے نام پربے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، متحدہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ آپریشن کراچی کے نام پر ان کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے گذشتہ رات بھی پانچ کارکنوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یونٹ 81 ، لانڈھی سیکٹر کے کارکن عباس علی ولد افسرعلی، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161 کے کارکن عدنان ولد عبد الوحید، یونٹ 3 سرجانی سیکٹر کے کارکن ساجد ولد شہاب، اور یونٹ 118 اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان یاسین صدیقی ولد قمر الدین اور شاہین ملک ولد عرفان ملک کو گزشتہ رات حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کارکنان کی جانوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ کیا جائے۔