پیمرا پر دباؤ سےثابت ہوتا ہے کہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے، شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پیمرا پر دباؤ سے ثابت ہوتا ہےکہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صحافی حامد میر پر حملے کے بعد جیو نیوز پر مسلسل 8 گھنٹے آئی ایس آئی کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ اس کے باوجود وزارت اطلاعات جیو کے خلاف وزرات دفاع کی درخواست کو مسلسل التوا میں رکھ رہی ہے۔

وزیر اطلاعات معذرت کرنے کے بجائے جیو کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سارے معاملےمیں حکومت شریک تھی۔ تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،عابد شیرعلی صوبائی تعصب کو فروغ دینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔