میساچیوسیٹس (جیوڈیسک) بیڈ فورڈ میں ایک پرائیوٹ طیارہ رن وے پر آگ لگنے کے باعث دھماکے سے تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسا چیوسٹیس کے علاقے بیڈ فورڈ میں گلف اسٹریم فور نامی پرائیویٹ طیارے نے ہانس کوم ایئرپورٹ سے نیو جرسی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لئے رن وے سے اڑان بھرنا چاہی لیکن آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے افراد سمیت تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
میسا چیسٹس حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے آگ لگی اور پھر ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔