جمہوریت کسی نے خیرات میں نہیں دی، ہم نے جدوجہد کی ہے، سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کو کوئی نہیں روند سکتا، یہ گاجر مولی نہیں جو کاٹ دی جائے، جیو نے ایک بار کلپ چلانے پر کئی بار معافی مانگی لیکن انہیں شرم نہیں آئی جنہوں نے اسے 70 بار دکھایا۔

لاہور میں آزادی صحافت کو درپیش خطرات کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت کسی نے خیرات میں نہیں دی اسکے لیے ہم نے جدوجہد کی ہے، کسی کے کینیڈا یا لندن میں بیٹھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، طاہر القادری واپس آنے میں تاخیر نہ کریں، ان کا استقبال کریں گے، مارچ کا شوق رکھنے والے مارچ کریں۔

اچھا مارچ کرائیں گے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا لندن میں کھیل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کافی عرصے بعد ایک عقلمندانہ عمل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے اور ریموٹ کا بیدریغ استعمال ملک کے مفاد میں نہیں ، ریٹائرڈ چیف جسٹس کا تمسخر اڑایا جا سکتا ہے مگر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا نہیں ، حکومت فائر بریگیڈ کا کام کر رہی ہے جو مثبت کردار ہے۔