وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں

لاہور (پی ایم این) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔لاہور میں بجٹ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کے وسائل میں اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے، ٹیکس وصول کرنیوالے تمام اداروں میں آٹو میشن نظام متعارف کرایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے ٹیکس وصولی کا ہدف مقر ر کرکے جامع منصوبہ بندی کریں۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقو ں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔

سماجی شعبوں خصوصاً تعلیم اور صحت کی بہتری کے لئے بھی زیادہ وسائل مختص کریں گے ، بجٹ میں وسائل سے محروم طبقے کے ریلیف کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔دریں اثناء وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے معروف شینگ ڈونگ رویائی گروپ، ہیوانگ شینگ ڈونگ کمپنی اور سیپکو ون کے وفدنے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اپنی صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے ،ملک سے غربت ، بیروز گاری اوراندھیرے دور کرنے کیلئے توانائی کی ضرورت ہے او رملک کو درپیش توانائی بحران کو جلد سے جلد حل کرنا چاہتے ہیںـ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہاہےـ

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے توانائی بحران کے ْخاتمے کیلئے دن رات ایک کر دیا ہےـ وزیراعظم کی باہمت ، پر عزم او رحوصلہ مند قیادت نے پاکستان کی تمام اکائیوں سمیت آزاد کشمیر او ر گلگت بلتستان میں توانائی کے حصول کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیںـانہو ںنے کہاکہ پاکستان او رچین کی دوستی معاشی تعلقات میں بدل چکی ہےـ چین نے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے بے پایاں تعاون فراہم کر کے مخلص اور سچے دوست ہونے کا حق اداکر دیا ہےـبلاشبہ چین نے ماضی میں بھی پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں لائق تحسین کردار ادا کیا ہے او رمشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہےـآج پاکستان کو توانائی کی کمی کے شدید مسئلے کا سامناہے توچین مخلص دوست کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہےـ

پاکستان بالخصوص پنجاب میں چین کی متعدد کمپنیاں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کار ی کر رہی ہیںـپاکستان کے لئے 32ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج بھی چین کی قیادت کا پاکستان کے عوام سے لگائو او رمحبت کی اعلی مثال ہےـچین پاکستان کو توانائی بحران سے چھٹکارا دلانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہاہےـچین کی کمپنیوں کے وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہاہے اور چینی کمپنیوں کی یہاں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوںگےـ

انہوںنے کہاکہ ساہیوال میں 1320میگا واٹ کول پاورپلانٹ کے منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں گے اوراس ضمن میں چینی کمپنیوں نے دستاویزات پر دستخط کرکے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائیـ ـوفد میں شینگ ڈونگ رویائی گروپ کے چیئرمین یافو کیو، وانگ وینژونگ جنرل منیجر ہیوانگ شینگ ڈونگ کمپنی ، وانگ شومن جنرل منیجر سیپکو ـ1 ، جاری لیو نائب صدر رویائی گروپ اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.