سربیا میں طوفانی بارشیں، تودہ گرنے سے 51 افراد ہلاک

Serbia

Serbia

بلغراد (جیوڈیسک) سربیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،پہاڑی تودہ گرنے سے 51 افراد ہلاک ، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلغرادمیں تباہ کن سیلاب کے بعد پہاڑی تودہ گرنے سے 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق تودہ گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔