صدر مملکت ممنون حسین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب جاری

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد(جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب جاری ہے، سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل طاہررفیق بٹ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت، چاروں وزرائے اعلیٰ اور غیر ملکی سفارت کار بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر اراکین سے مصافحہ کیا، اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایک سال ہوگیا، سینیٹ میں نہیں آئے، موجودہ سازشوں کا مقابلہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے۔

سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سینیٹ کے اجلاس میں ایک مرتبہ بھی شرکت نہیں کی، وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا گینزبک میں ریکارڈ قائم کیا، شہباز شریف اخروٹ توڑنے کے ورلڈ ریکارڈ بنا رہے ہیں، وزیر اعظم سے کہتے ہیں کہ سینیٹ سے بائیکاٹ ختم کر دیں۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ صدرکا خطاب ہے، سب کو سننا چاہئے۔