پنجاب کو دہشتگردی کے خطرات ہو سکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن سے پنجاب کو دہشتگردی کے خطرات ہو سکتے ہیں جس کے لئے سیکورٹی فورسز کو تیار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کی خام خیالی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔ اگلے پانچ سال بھی خان صاحب کو انتظار کرنا پڑے گا۔ پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹ دوست ممالک کے تعاون اور پنجاب کے اپنے پیسے سے پورے کئے جا رہے ہیں۔

دوسرے وزراء اعلی بھی دوست ممالک سے مدد لیں۔ انہوں نے کہا کہ چھیدے ٹلی کو پتا ہے کہ ہماری حکومت کو مزید تھوڑا وقت مل گیا تو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکے گا، اس لئے وہ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ طاہر القادری نے ساری عمر مریدوں کے جن نکالے اور پیسے بٹورے لیکن ہم نے بھی ان کے لئے دھونی تیار کر لی ہے جب وہ پاکستان آئیں گے ان کا جن نکال کر بھیجیں گے۔