لندن (جیوڈیسک) اوول سٹیڈیم میں یو کے اسلامک مشن کے زیر اہتمام تھیلسمیا میں مبتلا پاکستانی بچوں کے لئے فنڈز ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سٹار کرکٹرز شریک ہوئے اور ایک کروڑ 70 لاکھ روپے اکٹھے کئے۔
شاہد آفریدی کا بیٹ 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوا اور یہ بیٹ ایک پاکستانی نے حاصل کیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ دکھی انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنا میرے دل کی آواز ہے۔ دُکھی اور مجبور لوگوں کی امداد کے لئے صاحب حیثیت افراد کو آگے آنا چاہئے۔