سندھ: بجٹ میں زرعی انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Tax

Tax

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، آبادگاروں نے صنعتکاروں تاجروں کے مساوی 4 لاکھ روپے تک ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ کردیا، کئی دہائیوں سے صوبے میں زرعی ٹیکس نافذ کرنے کے مطالبہ پر حکومت سندھ نے قانون سازی کے لیے آباد گاروں سے صلاح ومشورہ شروع کر دیا ہے۔

زرعی ٹیکس کا مجوزہ مسودہ سندھ کابینہ اورپھرسندھ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، سندھ آباد گار بورڈ کے صدرعبدالمجید نظامانی کا کہنا ہے کہ زرعی اشیا پرعائد 65 فیصد ان ڈائریکٹ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تو زرعی ٹیکس کے نفاذ میں کوئی مضائقہ نہیں، آبادگاروں نے ٹیکس رعایت کی چھوٹ صنعتکاروں اورتاجروں کے مساوی 4 لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔