روسی سرحد پر علیحدگی پسندوں اور یوکرین فوج میں جنگ

Ukraine Military

Ukraine Military

کیف (جیوڈیسک) روس اور یوکرین کی سرحد پرعلیحدگی پسندوں اور یوکرین کی فوج میں جنگ چھڑ گئی ہے، پورا علاقہ فائرنگ سے گونج رہا ہے۔

یوکرین کا بحران سرحدوں پر جنگ کی صورت اختیار کر گیا ہے، روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور یوکرین کی فوج میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر لوہانسک کے گردونواح میں زبردست لڑائی ہورہی ہے۔ وقفہ وقفہ سے دھماکے بھی سنائی دے رہے ہیں۔