گیس منصوبہ: تکمیل کیلئے پاکستان کو مزید ایک سال کی مہلت کا معاہدہ نہیں ہوا: ایران کی تردید

Iran,Pakistan

Iran,Pakistan

تہران (جیوڈیسک) ایران نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید ایک سال کی مہلت دی گئی ہے۔ نائب وزیر تیل علی ماجدی نے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ جس کے تحت منصوبے کی تکمیل کی مدت ایک سال بڑھائی گئی ہو۔

واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم کے بعض اہلکاروں کے حوالے سے یہ اطلاعات آئیں تھیں ایران نے 2015ء تک یہ منصوبہ مکمل کرنے کی مہلت دی ہے۔ ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث دنیا کی کوئی کمپنی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے۔