انڈونیشیا میں آتش فشاں اچانک پھٹ پڑا، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

Indonesia

Indonesia

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں سان گیانگ اپی نامی آتش فشاں اچانک پھٹ پڑا، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے محکمہ انسداد آفات کے عہدیدار سوتو پونوگ روہو کا کہنا ہے کہ جزیرہ سانگیانگ میں واقع سان گیانگ اپی نامی آتش فشاں اچانک دھماکے سے پھٹنے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں کوئی رہائشی عمارت موجود نہیں تاہم زمینوں اور باغوں میں کام کرنے والے افراد کو فوری کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔