توانائی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہناہے کہ پنجاب میں بائیوماس اور بائیو گیس سے توانائی حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، توانائی کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر طے نہیں ہو سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے توانائی سیکٹر کے بھارتی ماہرین کے وفدنے ملاقات کی، اس موقع پرمتبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ محمد شہباز شریف نیکہاکہ ان کی حکومت توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں غیر ملکی ماہرین کی مہارت اور تجربے سے بھی فائدہ اٹھایا جائیگا، بھارتی ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔