قطر میں ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی، ایک نیپالی شہری جاں بحق

Qatar

Qatar

دوحہ (جیوڈیسک) قطر میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دوپاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ دوحا میں ایک تیز رفتار وین ٹائر برسٹ ہونے سے قلا بازیاں کھاتے ہوئے سڑک سے تقریباً 100 فٹ دور کھائی میں جا گری۔

حادثے میں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے محمد بصیرخان، احمد شاہ خان اور ایک نیپالی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ انیس خان سمیت تین پاکستانی اور ایک نیپالی باشندہ شدید زخمی ہوئے جن کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

دوپاکستانی اور ایک نیپالی حادثے میں محفوظ رہے، ان کو خراش تک نہیں آئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں ہیں۔