مصطفی آباد/للیانی : بیمار جانوروں کے گوشت کے تکہ بوٹی فروخت کرنے والے شوکت ریسٹورنٹ کے خلاف کاروائی کا حکم، اے سی قصور کی طرف سے متعلقہ افراد کو 24گھنٹے میں کاروائی کا حکم،شوکت ریسٹورنٹ کی طرف سے اعتراض کرنے والے گاہکوں سے بدتمیزی و غنڈا گردی معمول کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی اصغر علی شہزاد کی طرف سے ڈی سی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے شوکت ریسٹورنٹ سے اپنے بچوں کیلئے تکہ بوٹی خرید کر گھر لے گیا جس کو کھاتے ہی بچوں نے الٹیاں شروع کر دی اور بیمار ہو گئے، کیونکہ تکہ بوٹی بیمار لاغر جانوروں کے باسی گوشت سے بنائی گئی تھی، شکایت کرنے پر شوکت ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے غنڈا گردی شروع کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا آپ جو کر سکتے ہیں کر لیں۔
مقامی صحافی اصغر علی شہزاد نے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بیمار لاغر اور باسی گوشت کے تکہ بوٹی کھانے سے میرے بچے اب بھی بیمار ہیں ، شوکت ریسٹورنٹ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے، جس پر اے سی قصور شاہ رخ نیازی نے متعلقہ افسرا ن کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ مذکورہ ہوٹل انتظامیہ نے سروس روڈ کو بلاک کرکے اپنا دھندہ دیدہ دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔