گوجرانوالہ رائٹرز فورم کا قیام لکھاریوں ، کالم نگاروں اور مصنفین کی فلاح و بہبود اور ویلفئیر کے لیے عمل میں لا یا گیا ہے

News

News

گو جرا نوالہ ( سردار عرفان طا ہر سے ) گو جرا نوالہ را ئٹر ز فو ر م کا قیام لکھا ریو ں ، کا لم نگا ر و ں اور مصنفین کی فلا ح و بہبو د اور ویلفئیر کے لیے عمل میں لا یا گیا ہے۔ اس پلیٹ فا رم کا مقصد حقیقی معنو ں میں قلم دوست پالیسیوں کو فر وغ دینا اور قلم کا رو ں کی بقا ئے باہمی کو یقینی بنا نا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر گو جرا نوالہ را ئٹر ز فو رم کے زیر اہتمام عہدیداران اور ممبران کے پہلے اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کیا۔

سنیئر ممبر سپریم کونسل معروف شا عر جان کا شمیری نے کہاکہ کالم نگا ر و ں اور لکھا ریو ں کے وسائل بڑے محدود اور مسائل کا ایک گہرا گرداب درپیش رہتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ صحا فت کو زریعہ معا ش بنا کر اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری مو جو دہ دور کی ایک تلخ حقیقت ہے ۔ ممبر سپریم کو نسل را نا ابراہیم نفیس نے کہا کہ کالم نگا رو ں کی فلا ح و بہبو د کے لیے ایک موئثر حکمت عملی تر تیب دینے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو لکھا ری اور پیشہ ور افراد اس مقدس مشن سے وابستہ ہیں ان کی ویلفیئر کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا نے کی ضرورت ہے تا کہ وہ بلیک میلنگ اور ییلو ورک سے محفوظ رہیں ۔ صدر گو جرا نوالہ رائٹرز فو ر م شا ہد محمود گھمن نے کہاکہ ایک قلم کا ر اپنی تمام تر صلاحیتو ں کو بروئے کا ر لا تے ہو ئے معاشرے کے اصلا حی پہلو اجا گر کرنے کی حقیقی سعی کرتا ہے۔

انہو ں نے کاکہا کہ رائٹرز فورم کے قیام کا اصل مقصد یہی ہے کہ جواں سال نسل کو انکے اسلاف کے نظریا ت اور سوچ سے پو ری طرح واقفیت کروائی جا ئے اور جو افراد قلم دوستی کے جذبہ سے سرشار اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریا ں پو ری کر رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے انہیں منظر عام پر لا یا جا ئے۔ جنرل سیکرٹری عمران اعظم رضا نے کہاکہ گو جرا نوالہ رائٹر ز فورم کے پلیٹ فا رم کالم نگا رو ں اور لکھا ریو ں کی کو ششو ں کو تیز کرنے اور انہیں متحرک رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قلم کی مشقت کرنے والے افراد ہی کسی معا شرے کی پستی اور ترقی کی بنیا د فراہم کرتے ہیں۔

اجلا س سے سنیئر نا ئب صدر سلطان احمد گو جر، نا ئب صدر حکیم نسیم صا دق ،نا ئب صدرسید احمد علی رضا،سیکرٹری انفا رمیشن ایس ایم عرفا ن طا ہر ،ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ آفتا ب عالم بٹ ،جوائنٹ سیکرٹری میا ں ارشد مظہر ،فنا نس سیکرٹری حکیم جمیل عاصی ،ڈا کٹر محمد بشیر شاہین ، محمد یعقوب ، ایم جے وٹو ، منطو ر الہیٰ مغل ، ڈا کٹر را شد سندھو ، یو سف سرور میر ، شاہد محمود بٹ ، حافظ افتخا ر ، محمد یعقوب اور دیگرز نے بھی خطاب کیا ۔ اجلا س کے اختتام پر کالم نگا ر رانا طا ہر اقبال کی صحت یا بی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔