مجلسِ مصنفین کراچی کے زیر اہتمام ایک یادگار مشاعرہ

Mushaira

Mushaira

پاکستان (انجم بلوچستانی)کراچی بیورو کے مطابق گذشتہ تین دہائیوں سے قائم فعال ادبی انجمن مجلسِ مصنفین کراچی کے روح رواں رضوان صدیقی اور قمر شیخ کے زیرِ اہتمام متحدہ قومی موومنٹ ،جوہر یونٹ کے خصوصی تعاون سے ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا،جس کی صدارت سینئر سخنور سرشار صدیقی نے فرمائی۔جبکہ مہمانِ خصوصی کینیڈا کے معروف شاعر تسلیم الٰہی زلفی تھے۔

خوبصورتی کے ساتھ سجائے ہوئے پرہجوم پنڈال میںباذوق حاضرین نے ہر اچھے شعر پر شعراء کو داد و تحسین سے دل کھول کر نوازا۔ اس طرح رات نو بجے شروع ہونے والا مشاعرہ صبح دو بجے تک جاری رہا۔