تہران میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

TEHRAN

TEHRAN

ایران (جیوڈیسک) کے دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے جھکڑ اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران میں شام کے وقت غیر معمولی طور پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔

جس کے نتیجے میں متعدد درخت جڑوں اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ رہائشی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق 110 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواوؤں نے اچانک مٹی کے طوفان کی صورت اختیار کرلی جس کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ تیز ہوائیں ایران کی تاریخ میں سب سے زیادہ تیز ہوائیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 33 ڈگری سے گر کر 18 ڈگری سیٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔دوسری جانب مٹی کے طوفان کے باعث 50 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔