نائیجیریا میں بم دھماکا، خواتین و بچوں سمیت 40 ہلاک، درجنوں زخمی

Nigeria

Nigeria

کانو (جیوڈیسک) نائیجیریا میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والے بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ادامواکے قصبے موبی میں شائقین مقامی کلبوںکے درمیان ہونے والافٹبال میچ دیکھنے کے بعد اسٹیڈیم سے باہرآرہے تھے کہ زور دار بم دھماکا ہو گیا جس میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام نے ہلاکتوںکی تصدیق کردی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق شائقین اسٹیڈیم سے باہرآرہے تھے کہ اچانک ہجوم کے درمیان زور دار دھماکا ہو گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق دھماکے کے پیچھے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کاہاتھ ہے۔کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اوربچوں کی ہے۔

دھماکے سے لوگوں کے پرخچے اڑگئے اورجائے وقوع پرانسانی اعضا بکھرگئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق دھماکاریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ بم ایک کار میں نصب تھا۔