بالی ووڈ مائیکل جیکسن کے گانوں کا ریمیک بنائے گا

Michael Jackson

Michael Jackson

ممبئی (جیوڈیسک) گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے کا اب بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزر اے آر رحمن بھی اپنے انداز میں ری میک بنارہے ہیں۔

مائیکل جیکسن کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کے گانے اب بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ مائیکل جیکسن کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کی مشہور البم ’’ ایکس سکیپ‘‘ کے گانے کا بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے ہندی ورژن بنا نے کا ارادہ کرلیا ہے

گانے جون کے آخر میں ریلیز کردیا جائے گا۔ مائیکل جیکسن کے آرکائیو سے اٹھائے ہوئے گانے کو امریکی سنگر جسٹن ٹمبر لیک نے بھی گایا تھا۔