بھرا میلہ چھوڑنے کے بعد شوبز میں واپس نہیں آنا : نرگس

Nargis

Nargis

لاہور (جیوڈیسک) فلم اور تھیٹر کی سابقہ اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آئی ہوں ، میرا پاکستان میں دوبارہ سٹیج ڈرامہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان واپس آتی ہوں توتھیڑ اورفلم میں کام کی آفرز کی لائن لگ جاتی ہے مگر میر اشوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ میں بار بار کہہ چکی ہوں۔ نرگس نے کہا کہ میں نے اپنے عروج کے دنوں میں تھیٹر کو خیر باد کہا جو میرے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ فلاپ ہونے کے بعدشوبز چھوڑتے ہیں مگر میں نے بھر ا میلہ چھوڑ ا۔ کوئی بھی اداکارہ اپنے عروج کے دور میں شوبز نہیں چھوڑتی۔ نرگس نے کہا کہ میں اب جو نیئر زکو موقع دینا چاہتی ہوں تاکہ ان میں سے بھی کوئی نرگس بن کے شوبز میں اپنا نا م پیدا کرے۔ یاد رہے کہ نرگس ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔