سندھ ، پنجاب ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ

Heating

Heating

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ ، پنجاب ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ اور بنوں ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، تاہم سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے شہروں میں گرمی عروج پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ، سرگودھا ، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔