بابو فیروز، علی اصغر، پرویز قاسو ودیگر کا اظہار تعزیت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماضی کے عظیم فٹ بالر اور کالونی محمڈن فٹ بال کلب کے روح رواںاستاد اظہر احمد رضائے الہی سے انتقال کرگئے اظہر احمد نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان میں کالونی محمڈن کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت شہرت اور عزت حاصل کی فٹ بال کے حوالے سے ان کی اعلیٰ خدمات پر انہیں لاتعداد میڈلز اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں میں اپنے شہر اور کلب کا نام روشن کیا ۔فٹ بالر استاد اظہر احمد کے انتقال پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے سیکریٹری با بو فیروز، رحیم محمڈن فٹ بال کلب کے روح رواں پرویز قاسو ،سیکریٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر ،فٹ بال میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ودیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ اظہر احمد کی فٹ بال کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا تاریخ میں فٹ بال کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔