آل کراچی فیصل حمائتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں گل بلوچ فٹ بال کلب بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حمائتی الیون فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی فیصل حمائتی فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں گل بلوچ فٹ بال کلب ملیر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم محفوظ الیون کو 2-0 سے زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی کوشش کے باوجود کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی تاہم دوسرے ہاف میں گل بلوچ اپنے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے محفوظ الیون کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑیوں علی نواز اور اللہ یار نے دو خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا میچ میں ریفری کے فرائض عبدالغفور بلوچ ،ذاکر اور انیس نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سلیم حمائتی اور میڈیا کوارڈینٹر شیرافضل تھے۔