ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سپین کو 3 -0 سے روند دیا

Hockey World Cup

Hockey World Cup

ہیگ (جیوڈیسک) مینز ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے سپین کو 3-0 سے روند دیا۔ آسٹریلیا نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو چارصفر سے آؤٹ کلاس کیا مینز ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے سپین کو 3-0 سے روند دیا۔

آسٹریلیا نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو چارصفر سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

انگلینڈ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دے دی جبکہ بیلجیئم نے ملائیشیا کو 6-2 سے پچھاڑ دیا۔ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جاپان کو 3-2 سے قابو کر لیا۔ کوریا نے کم ڈا رئی کے فیصلہ کن گول کی بدولت نیوزی لینڈ کو 1-0 سے مات دے دی۔