الطاف حسین کی گرفتاری کا معاملہ انتہائی حساس ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایم کیو ایم سے رابطے کیلئے کمیٹی بنائیں اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی ایم کیو ایم کو اعتامد میں لیا جائے۔

وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر بیان بازی پرگریز کیا جائے اور معاملے پر تبصرے کے دوران برطانیہ سے سفارتی تعلات ملحوظ رکھے جائیں۔

قانونی تقاضے کے مطابق معاملے کو ہینڈل کیا جائے۔ حکومت اس معاملے پر تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے گی۔