الطاف حسین کی گرفتاری تشویشناک ہے: آل پاکستان مس

Karachi

Karachi

کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ سینئر رہنما شاہد قریشی ‘ ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید و دیگر رہنما¶ں نے لندن میں اسکاٹ لینڈ پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری کا مقصد وہ نہیں ہے جو ظاہر کیا جارہا ہے بلکہ اس کے پس پردہ کچھ اور محرکات و معاملات ہیں۔

الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری اور میڈیا پر اس خبر کے بعد ملک میں اسٹاک مارکیٹ کریش کے ساتھ کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کی سبوتاژی اس بات کا ثبوت ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری محض منی لانڈرنگ کیس کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ خفیہ ہاتھ اور مفادات کارفرما ہیںجن کا مقصد پاکستان کو معاشی تباہی کا شکار کرکے کمزور بنا نا ہے۔

اس موقع پر اے پی ایم ایل کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ایک معتبر سیاسی شخصیت ہی نہیں بلکہ ایوان میں اکثریتی نمائندگی کی حامل پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد بھی ہیں اور دنیا بھر میں میں ان کے عقیدتمندوں ‘ جانثاروں اور چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں سے تجاوز کرتی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک منظم جماعت ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست کرتے ہوئے جمہوریت کی آبیاری اور پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اسلئے اس جماعت کے لندن مقیم قائد الطاف حسین کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ہاتھوںگرفتاری نہ صرف قابل مذمت بلکہ پاکستان کے قومی تشخص و مستقبل کیلئے خطرات و خدشات کا پیش خیمہ ہے اسلئے محب وطن سیاسی قوتوں کو پاکستان کیخلاف کی جانے والی اس سازش کیخلاف آواز اٹھانے اور متحد و یکجا ہوکر برطانیہ سے احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔