اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے مالی سال میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاون خصوصی کے لیے پندرہ کروڑ تین لاکھ بانوے ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزرا، اور وزرائے مملکت کے لیے مختص رقم بارہ کروڑ تئیس لاکھ بانوے ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیروں کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے اور معاونین خصوصی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صرف وزراء کے سفری اخراجات کی مد میں پانچ کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ آپریشنل اخراجات کی مد میں وزراء اور مشیر پانچ کروڑ اکہتر لاکھ روپے خرچ کر سکیں گے۔