پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری کے پہلے سے آثار موجود تھے اور لندن میں ہونے والی اس گرفتاری کی بنیاد پر کراچی کا امن تباہ نہیں ہونا چاہئے۔
جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کوئی غیر متوقع اقدام نہیں تھا بلکہ اس کے آثار پہلے سے موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی نظام انصاف میں ملزم کو صفائی کا پورا موقع دیا جاتا ہے اس لئے الطاف حسین کواس موقع سے فائدہ اٹھا کر عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ لندن میں ہونے والی اس گرفتاری سے کراچی کا امن متاثر نہ ہو۔