اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ برطانوی حکومت نے سرکاری طور پر الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق پہلے سے آگاہ کیا ہو۔ عمران فاروق قتل کیس پر دونوں حکومت کے دو سال سے رابطے ہیں۔
انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی قانون سے توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ الطاف حسین کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔