جمہوریت قانون کی حکمرانی میں پروان چڑھتی ہے، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات، قانون، انصاف وانسانی حقوق سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت ان معاشروںمیں پروان چڑھتی ہے جہاں کوئی بھی قانون سے بالاترنہ ہو حتیٰ کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔

انھوںنے منگل کومختلف ڈسٹرکٹ بارزکے نمائندوںسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ جمہوری حکومت نے پاکستان کوقانون کی حکمرانی پر مبنی حقیقی جمہوری معاشرے میں تبدیل کرنے کا عزم کر رکھاہے جن معاشروں میںقانون اورآئین کا نظم ونسق ہوتاہے، ان پرنہ صرف ساری دنیامیں فخر کیا جاتا ہے بلکہ عوام کی سماجی ترقی و اقتصادی بہتری کے لیے مساوی مواقع بھی میسرآتے ہیں۔

انھوںنے مزید کہا کہ شفاف عمل، میرٹ اورانصاف موجودہ جمہوری حکومت کاطرہ امتیازہے۔ اس کا سہراموجودہ حکومت کو جاتاہے کہ مالیاتی بے قاعدگی وکرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ انھوںنے عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلاکی تاریخی جدوجہدکی بھی تعریف کی۔ وکلانے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پروزیر نے یقین دلایا کہ وکلاکے مسائل جلدحل کیے جائیںگے۔ تمام ڈسٹرکٹ بارز کے لیے مجموعی طورپر 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔