مصر: مرسی کے مزید 28 حامیوں کو عمر قید کی سزائیں

Mursi

Mursi

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کے مزید 28 حامیوں کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔ سرکاری وکلاء نے ان افراد پر قومی اتحاد اور سماجی امن کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی اجازت کے بغیر پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے الزامات عائد کئے تھے۔

ان لوگوں پر سرکاری اور نجی املاک پر حملوں اور انہیں نقصان پہنچانے کے الزامات بھی ہیں۔ مصر کے صوبہ فایوم کی عدالت میں سابق صدر کے کل 43 حامیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی جن میں سے 28 مفرور جبکہ باقی عدالت میں حاضر تھے۔ عدالت نے حاضر ملزمان کو 3‘3 سال جبکہ مفرور ملزمان کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔