قادریہ جیلانیہ خدمت کمیٹی کے تحت عظیم الشان فکر آل رسول کانفرنس 6 جون منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی: قادیہ جیلانیہ خدمت کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار عظیم الشان فکر آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ6 جون 2014ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب وائی ایم سی میلہ لان نزد آرٹس کونسل ایوان صدر روڈ کراچی پر منعقد ہوگا جس کی صدارت پیر سید عبدالقادر شاہ الرزاقی القادری الجیلانی کرینگے۔

کانفرنس سے علامہ سید مظفر حسین شاہ ،،علامہ سید شاہ عبدالحق قادری،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور نثار علی اُجاگر خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔کانفرنس کے حوالے سے تمام تر تیاریا ں مکمل کرلی گئیں اور شرکت کے لئے ملکی و بین الاقوامی علماء اکرام اور عاشقان رسول ۖ کے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔