شوگر ملز انتظامیہ کا بوائلر پھٹنے سے جھلسنے والے مریضوں کا علاج معالجہ اور مالی امداد دینے سے انکار

لیہ (ایم آر ملک) شوگر ملز انتظامیہ کا بوائلر پھٹنے سے جھلسنے والے مریضوں کا علاج معالجہ اور مالی امداد دینے سے انکار، متاثرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا، کیمیکل فضلہ سے معذور ہو نے والی بچیوں کی ما لی معا و نت سے انکا ر ، عدا لت کے حکم کے با جود تھا نہ سٹی کا مقد مہ در ج کر نے سے انکار ، شو گر ملز انتظا میہ لیبر قوا نین کی کھلم کھلا خلا ف ور زی کر رہی ہے ۔ ضلعی انتظا میہ بھی شو گر ملز انتظا میہ کی طر فدا ر ہو گئی ۔ وزیرِ اعلیٰ ہمیں انصا ف فراہم کریں ۔ دا د رسی تک پر یس کلب کے سا منے دھر نا جا ری رہے گا ۔ متا ثرین شو گر ملز کی ڈسٹر کٹ پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس ۔ دا د رسی نہ ہو ئی تو خو د سو زی پر مجبو ر ہو ں گے۔

چا ر ما ہ قبل شو گر ملز میں بو ا ئلر پا ئپ سے نکلنے والی بھا پ سے جھلسنے والے مز دور سجا د حسین ، اور دو سا ل قبل شو گر ملز کی زہر یلی را کھ سے جھلس کر معذور ہو جا نے والی بچیوں 3 سا لہ خد یجہ بی بی اور 5 سا لہ علینہ بی بی کے وا لد اعجا ز حسین اور اقبا ل سا مٹیہ نے کہا کہ شو گر ملز انتظا میہ لیبر قوا نین کی کھلم کھلا خلا ف ور زی کر رہی ہے تا کہ مز دور وں کو ان کے قا نو نی حقو ق سے محرو م کر دیا جا ئے ۔ اعجا ز حسین نے بتا یا کہ اُس کی دو بچیاں علینہ اور خدیجہ شو گر ملز کی کی دیوار کے قریب پھینکی گئی زہر یلی را کھ کی وجہ سے پا ئو ں اور ہا تھ سے جھلس گئیں اور وہ معذور ہو گئیں ۔ اُن کے علا ج معا لجہ کے دو ران شو گر ملز کے حکا م نے یقین دلا یا تھا کہ بچیوں کا علا ج معا لجہ کے اخرا جا ت بر دا شت کر نے کے علا وہ شو گر ملز بچیوں کو 20 لا کھ روپے اور ایک پلا ٹ دینے کے علا وہ مجھے نو کری بھی دی جائے گی ۔ شو گر ملز انتظا میہ نے مجھے چھ ما ہ تک عار ضی دیہا ڑی دا ر مز دور رکھ کے فا ر غ کر دیا اور میرے سا تھ کئے گئے معا ہدہ کی خلا ف ور زی کر تے ہو ئے میری بچیوں کی ما لی معا و نت سے بھی انکا ر کر دیا ۔ جس پر میں نے سیشن جج کی عد الت میں رٹ کر دی ۔ عدا لت کے حکم کے با وجود تھا نہ سٹی پو لیس مقد مہ در ج کر نے سے انکاری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر میری دا د رسی نہ کی گئی تو میرے پاس اس کے علا وہ کوئی را ستہ نہیں کہ میں پر یس کلب کے سا منے خو د سو زی کر لو ں۔

محمد اقبال سا مٹیہ نے کہا کہ 4 سا ل قبل شو گر ملز بوائلر کے پا ئپ سے نکلنے والی بھا پ سے میرا بھائی سجا د حسین شد ید طور پر جھلس گیا ۔ اس کے علا وہ 2 مز دور بھی جھلس گئے تھے ۔ شو گر ملز انتظا میہ نے ہمارے علا ج معا لجہ کے علا وہ بھا ری ما لی معا ونت کا بھی وعدہ کیا لیکن اب شو گر ملز انتظا میہ ما لی معا و نت تو در کنا ر ہمیں دہمکیا ں دے رہی ہے کہ جو کچھ کر سکتے ہو کر لو۔ کوئی معا لی امدا د نہیں مل سکتی ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم متا ثر ین شو گر ملز آج سے ڈسٹر کٹ پر یس کلب کے سا منے دھر نا دے رہے ہیں اور مطا لبا ت کی منظوری اور ما لی معا ونت کے حصو ل تک احتجا ج جا ری رکھیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملز انتظا میہ لیبر قوا نین کی خلا ف ور زی کر تی اور ضلعی انتظا میہ بھی اس میں اُن کی معا و ن ہو گئی ہے۔

 Protest

Protest