قوم کو فوج اور حساس اداروں پر فخر ہے، اشرف نواز خان

پاکستان پیس موومنٹ کے چیئر مین اشرف نواز خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج اور ISI سمیت تمام حساس اداروں پر فخر ہے۔ہمارے ملک کی بقا کے لئے ان تمام اداروں کی کارکردگی نہایت شاندار ہے اور دنیا بھر کی ایجنسیوں میں ISIکو نمبر ون قرار دیا جانا ہمارے دشمنوں کو پریشان کرتا ہے اور انہیں جہاں موقع ملتا ہے وہ ان اداروں کی تذلیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم ان کویہ بات باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جس کی مثال پاک فوج کے حق میں پوری دنیا میں میں نکالے جانے والی ریلیاں، احتجاج ہیں۔ پاکستانی دنیا میں جہاں بھی ہیں ان کا دل ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کے لئے دھڑکتا ہے۔

کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ لوٹ کھسوٹ کے اس گرم بازار میں اگراس ملک کے لئے کسی نے قربانی دی ہے توہماری افواج پاکستان ہے اور پاکستانیوں کے لئے افواج اور حساس ادارے فخر پاکستان کی شناخت ہیں ۔ وہ پاکستان پیس موومنٹ کے تحت مسلح افواج اور ISIکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کئے گئے مرکزی دفتر واقع گلشن اقبال میں منعقدہ مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرے میں ڈپٹی چیئر مین خان میر، وائس چیئر مین اکرم خان، وائس چیئر پرسن شہناز ہاشم، جنرل سیکریٹری سندھ کراچی ثروت ارشد، کراچی کی کو ڈینیٹر شہانہ جاوید، صدر کراچی رخسانہ پروین اور کوڈینیٹر کراچی آغا صاحب سمیت شمس جاوید، غزالہ فردوس، جاوید اختر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر معصوم بچوں نے بھی قائد اعظم ، مسلح افواج کے سربراہ اور ISIچیف کے پورٹریٹ اٹھا کر بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

چیئر مین پاکستان پیس موومنٹ اشرف نواز خان نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے مالکان کو اپنے ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی کسی مشکل صورت حال کا شکار ہوا تو مسلح افواج کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قوم کو آنے والے خطرے سے نہ صرف محفوظ کیا بلکہ قدرتی آفات میں بھی دن رات ایک کر کے اپنی قوم کے لوگوں کو مشکل وقت میں بھی اکیلا نہ چھوڑا۔

 Protest

Protest