کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس دریا میں گرنے سے 18 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو کے مشرق میں لاماچوور گاؤں کے قریب پیش آیاجہاں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس دریا میں جاگری۔
حادثے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے اور ڈرائیور حادثے سے قبل موبائل فون پر بات کر رہا تھا۔